the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مریض خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم ۔حافظ عبداللہ کاخطاب
کرنول8؍جون(اعتمادنیوز)مریضوں کی عیادت وخدمت سنت نبویﷺ۔مریض کی عیادت سے تزکیۂ نفس کے ساتھ ساتھ خداکاخوف نصیب ہوتاہے،مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ خدمت خلق کواہمیت دیں،اخلاق حسنہ بھی ضروری۔ان خیالات کااظہارحافظ عبداللہ نے کیا۔صفاء بیت المال شاخ کرنول کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالحق یونانی ہاسپٹل کی غریب مریض خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرصدرصفا ء بیت المال شاخ کرنول حافظ عبداللہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کی عیادت کرنااوران کی خدمت کرناہمارے آقامحمدﷺکی سنتوں میں شامل ہے،انہوں نے کہاکہ تاجدارمدینہ محمدﷺمریضوں کی عیادت



کرتے اوران کی خدمت کرتے،مریضوں کے غم خوارمحمدﷺکی سنتوں پرعمل پیراہوناآخرت کے دن نجات کاباعث ہے۔انہوں نے مسلمان بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ پیغمبرﷺکی سنتوں پرجان جان کرعمل کریں۔غریبوں،یتیموں،بیواؤں اوربوڑھوں کی خدمت کریں۔اس موقعہ پرصفا کے ذمہ داران حافظ نوراحمدصاحب،حافظ سلیم الرحمن صاحب،حافظ سیدفاروق باشاہ صاحب اورحافظ امتیازاحمدصاحب،حافظ سجادصاحب کے علاوہ پرنسپال ڈاکٹرعبدالحق یونانی میڈیکل کالج وہاسپٹل ڈاکٹرسیدمحبوب باشاہ صاحب،آرایم اوواسسٹنٹ پروفسرڈاکٹراقبال حسین صاحب،پروفسرڈاکٹرمیرزین العابدین خاں صاحب اوراسسٹنٹ پروفسرڈاکٹرسرفرازنوازصاحب موجودتھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.